آئندہ ہفتے جرمنی اور فرانس کا دورہ کروں گا‘ اسرائیلی وزیراعظم

پیر 28 مئی 2018 23:20

یروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے جرمنی اور فرانس جائیں گے جہاں وہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی نقطہ نظر بیان کریں گے۔

(جاری ہے)

بینجمن نیتن یاہو کی طرف سے جاری ہونے والے اس بیان کے مطابق وہ جرمن اور فرانسیسی رہنماؤں سے ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وٴْسطیٰ میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :