یورپی یونین کی وینزویلا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری

پیر مئی 23:20

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) یورپی یونین وینزویلا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ نے فیصلہ کیا کہ حالیہ متنازعہ صدارتی انتخابات کے ذمہ داروں کے اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تیار کی جانے والی فہرست آئندہ ماہ جون میں جاری کی جائے گی۔ یورپی وزراء نے وینزویلا میں بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 20 مئی کو وینزویلا میں ہونے والے ان انتخابات میں بے قاعدگیوں کے الزامات سامنے آئے تھے۔ متعدد ممالک نے نکولاس مادورو کے دوبارہ انتخابات پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :