چین کی بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحری جہازوں کے موجودگی پر تنقید

پیر 28 مئی 2018 23:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) چین نے بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحری جہازوں کے موجودگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق امریکی بحریہ کا یہ اقدام چینی ریاستی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کسی ممکنہ عسکری صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی بحریہ اور فضائیہ کی تیاری کی سطح میں اضافہ بھی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :