ڈیرہ مرادجمالی، پولیس موبائل کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ 16افرادزخمی

پیر 28 مئی 2018 23:40

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) ڈیرہ مرادجمالی میں پولیس موبائل کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ 16افرادزخمی ہسپتال منتقل پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے ڈی سی چوک پر افطار کے وقت کھڑی پولیس موبائل کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے باعث 3پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد محمد عمر فرحان خانمحمد سلیم غلام محمد محمد حیات علی محمد آفتاب علی معشوق ناصر کلیم اللہ ریاض عبدالصمد نذیراحمد اجیت کمار علی اکبر اور تیمور احمد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں 3افراد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کی ہسپتال ریفرکردیاگیا دھماکے کے جائے وقوعہ پر ایس ایس پی نصیرآباد میرحسین احمد لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد یاسر خان بائی پولیس اور سیکورٹی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بم ڈسپوزل اسکارف کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا ہے۔