بین الاقوامی طاقتوں کا کسی نہ کسی طرح سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہا ہے، ندیم افضل چن

قومی اداروں کو آپس میں لڑانے کی کوشش ہو رہی ہیں، نوا زشریف کے بیانیے کے پیچھے بھی بیرونی طاقتیں ہیں،رہنما تحریک انصارف

پیر مئی 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی طاقتوں کا کسی نہ کسی طرح سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہا ہے۔ اس وقت قومی اداروں کو آپس میں لڑانے کی کوشش ہو رہی ہیں۔ نوا زشریف کے بیانیے کے پیچھے بھی بیرونی طاقتیں ہیں کچھ نان سٹیٹ ایکٹرز الیکشن کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں جنرل اسد درانی کے کتاب سے نیا پنڈارا بکس کھلنے والا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتوں کا کسی نہ کسی طرح سیاسی جماعتیوںسے رابطہ رہا ہے۔ ملک کئی سالوں سے حالت جنگ میں ہے ۔ معیشت بہت کمزور ہو چکی ہے۔ اس وقت قومی اداروں پر حملے کر رہے ہیں اداروں کو آپس میںلڑانے کی کوشش بھی ہو رہی ہیں ٖحکومت کے اب دو دن باقی رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شفاف انتخابات کرانے کی زمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

نواز شریف کے بیانیے کے پیچھے بھی بیرونی طاقتیں ہیں۔ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو زمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سنجیدہ بیان دیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو بریفنگ دیں۔ ملک میں الیکشن کے سوا اور کوئی حل نظر نہیںآتا کچھ نان اسٹیٹ ایکٹرز الیکشن کے عمل کو سبو تاژ کر نا چاہتے ہیں۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ جنرل اسد درانی کی کتاب سے نیا پنڈارا بکس کھلنے والا ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر جو خرابیاں ہمارے ہاں ہیں ان کو دور کرنا چاہئے کچھ طاقتیں جان بوجھ کر معاملے کو گھمبیر بنا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ جاوید ہاشمی ضیاء الحق کے زمانے سے لے کر اب تک کے سازشوں کا حصہ رہے ہیں۔ ہر سازش سے انہوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔