اسلام آباد، چوہدری نذر عباس کو حلقے پی پی10 سے انتخابات میں متفقہ امیدوار نامز د کرنے کا اعلان

پیر 28 مئی 2018 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی10کے عمائدین اور یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور یونین کونسل پڑیال کے چیئرمین چوہدری نذر عباس کو اگلے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر متفقہ امیدوار نامز د کرنے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں علاقہ معززین اور یونین کونسلوں کے چیرمینوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 10کے لئے متفقہ امیدوار کی نامزدگی پر غور کیا گیا کہ حلقے میں کسی ایسے شخص کو آگے لایا جائے جوعلاقہ عوام کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہواور عوام کو پرانے نظام سے چھٹکارا دلا سکے اجلاس میں علاقے کے مشران نے چوہدری نذر عباس کی علاقے کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اگلے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کر تے ہوئے اس امیدکا اظہار کیا کہ چوہدری نذر عباس نے بطور چیرمین یونین کونسل پڑیال کے عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے اور انہیں فرسودہ نظام سے چھٹکارا دلایا ہے اور علاقے میں قتل و غارت گری کی روک تھام کرتے ہوئے خاندانی دشمنیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے مشران نے چوہدری نذر عباس کی نامزدگی کو علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ موصوف اپنے تمام تر وسائل علاقے کی بہتری کیلئے صرف کریں گے ۔

۔۔۔اعجاز خان