اسلام آباد ،ستارہ امتیاز ڈاکٹر طارق بنواری چیئر مین ایچ ای سی تعینات ،وزیراعظم نے منظوری دے دی

منگل 29 مئی 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مستقل سربراہ کی منظوری دے دی ہے نئے چیئر مین ایچ ای سی طارق بنواری کو لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشنآج منگل کو جاری ہونا کا امکان ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایچ ای سی کے مستقل چیئر مین ڈاکٹر طارق بنوری کو نامزد کر دیا گیا ہے ڈاکٹر طارق بنوری اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر رہے اُٹاہ یونیورسٹی انہوں نے پی ایچ ڈی اکنامکس میں ہارڈ ورڈ طور پرکیا اور اسی دوران اہم عہدوں پر تعینات رہا ، بہترین مصنف کیلئے پرائز کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیںجبکہ ان کی بہترین خدمات پران کو 2002 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازاہ گیا ہے۔