امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

منگل 29 مئی 2018 09:30

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں اضافے کا عندیہ اور امریکی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.12 ڈالر گر کر 75.32 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.41 ڈالر کمی کے ساتھ 66.47 ڈالر فی بیرل طے پائے۔