ْلوئس ڈریفس نے دھاتوں کا کاروباری یونٹ 466 ملین ڈالر کے عوض چینی سرمایہ کاری فنڈ کو فروخت کردیا

منگل 29 مئی 2018 09:30

ْلوئس ڈریفس نے دھاتوں کا کاروباری یونٹ 466 ملین ڈالر کے عوض چینی سرمایہ ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) فرانس کی معروف کمپنی ’’ لوئس ڈریفس ‘‘ نے کہا ہے کہ اس نے اپنا دھاتوں کا کاروبار 466 ملین ڈالر کے عوض ایک چینی سرمایہ کاری فنڈ کو فروخت کردیا ہے جس کا مقصد اپنے زراعت سے متعلقہ کاروبار پر توجہ دینا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھاتی کاروبار کے شعبے کی فروخت کا عمل دسمبر 2017 ء میں شروع ہوا تھا جسے اب کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔دھاتی کاروبار سے متعلقہ یونٹ ’’ ایل ڈی سی میٹلز‘‘ کی فروخت چین کے این سی سی ایل نیچرل ریسورسز انویسٹمنٹ فنڈ کو کی گئی ہے۔