تیونس کے مرکزی بینک کا بجٹ خسارہ کم کرنے،ادائیگیاں متوازن بنانے کے لیے 1 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جلد جاری کرنے کا اعلان

منگل 29 مئی 2018 09:30

تیونس کے مرکزی بینک کا بجٹ خسارہ کم کرنے،ادائیگیاں متوازن بنانے کے ..
تیونس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) تیونس کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ وہ بجٹ خسارے کو کم کرنے اور ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کے لیے 1 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جلد جاری کرے گا۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بینک کا کہنا تھا کہ وہ یوروبانڈز کے اجراء کے لیے تیار ہے ، اس کے علاوہ قرضوں پر سود کی شرح کو بھی 5.75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کچھ عرصہ قبل بینک کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے رواں سال 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔اس کا بجٹ خسارہ 36 ارب دینار ہے۔

متعلقہ عنوان :