سری لنکن کرکٹ ٹیم کل تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی

منگل 29 مئی 2018 10:10

ٹرینیڈاڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کل بدھ سے تین روزہ ٹور میچ سے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کرے گی۔ آئی لینڈرز دنیش چندیمل کی قیادت میں جیت کا عزم لئے کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جون تک پورٹ آف سپین، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک سینٹ لوشیا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 جون سے 27 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :