اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں کل مہم کا آغاز کرینگے

منگل 29 مئی 2018 10:10

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز میں کل بدھ کو مہم کا آغاز کرینگے۔

(جاری ہے)

اعصام اور انکے ڈچ جوڑی دار جین جولین راجر کل بدھ کو میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں پنجہ آزمائی کرینگے۔ مینز ڈبلز ایونٹ میں اعصام اور انکے ڈچ جوڑی دار جین جولین راجر کا مقابلہ جرمنی کے پیٹر گوجوزیک اور انکے آسٹرین جوڑی دار اینڈرس ہائیڈر مائورر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :