جنوبی افریقہ کا جون میں دورہ انگلینڈ کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان، سٹاسی اور تزمین کی پہلی بار طلبی

منگل مئی 10:10

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول دورہ انگلینڈ کیلئے 15 رکنی ویمن سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹاسی لاکے اور تزمین برٹس کی پہلی بار ایک روزہ ٹیم میں طلبی ہوئی ہے، زینٹل مالی بھی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن ویمن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف آئی سی سی چیمپئن شپ کے سلسلے میں تین ون ڈے میچز اور سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔

نیشنل کنوینر آف سلیکٹرز کلنٹن دو پریز نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی چیمپئن شپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سکواڈ کا اعلان کیا ہے کیونکہ اس سے ہمیں بہترین بیک اپ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ لیزل لی، کلوئے ٹرائون، مگنن دو پریز، مریزن کیپ، شبنم اسماعیل، آیابونگا خاکا، مسابتا کلاس، ریاسب، سیونی لوس، لارا، اینڈری سٹین، زینٹل مالی، سٹاسی اور تزمین برٹس پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :