گزشتہ سال کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران کھاد کی مجموعی فروخت میں 27 فیصد اضافہ

منگل 29 مئی 2018 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) گزشتہ سال کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران کھاد کی مجموعی فروخت میں 27 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ایک ماہ کے دوران 5 لاکھ 70 ہزار ٹن کھادیں فروخت کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹارس سیکورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 50 فیصد کا نمایاں اضافہ ہونے سے یوریا کھاد کی فروخت کا حجم 3لاکھ 75 ہزار ٹن تک بڑھ گیا ہے تاہم ڈی اے پی کھاد کی فروخت اپریل 2018ء کے دوران 28 فیصد تک کم ہوگئی ہے اور اپریل 2017ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران ڈی اے پی کی کھاد کی فروخت میں 69 ہزار ٹن کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے ماہ اپریل 2017ء کے مقابلہ میں رواں سال اپریل 2018ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 50 فیصد جبکہ مارچ کے مقابلہ میں اپریل کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا اپریل 2018ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 45 فیصد کے اضافہ سے 1.63 ملین ٹن جبکہ ڈی اے پی کی فروخت 6 فیصد کے اضافہ سے 4لاکھ 34 ہزار ٹن تک بڑھی ہے۔

متعلقہ عنوان :