آبپاشی کے پانی کی بچت کے لئے کپاس کی کاشت کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے

منگل 29 مئی 2018 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) کپاس کی نسبت گنے کی فصل کے لئے آبپاشی کے پانی کی دوگنی ضرورت ہوتی ہے۔ پانی کی قلت کے پیش نظر کم پانی سے تیار ہونے والی کی کاشتکاری پر توجہ کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تعمیرات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال خراب سیزن کے دوران پنجاب میں 45 فیصد تک پانی کی قلت کا خدشہ ہے محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں آبپاشی کے لئے پانی کی زیادہ قلت ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کم پانی سے تیار ہونے والی فصلوں کی کاشت کریں اور اس حوالے سے گنے کی کاشت کی بجائے کپاس کی کاشت کو ترجیح دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنے کے زیر کاشت رقبہ میں کمی سے پانی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ گنے کے زیر کاشت رقبہ میں کمی سے چینی کی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان میں ضرورت سے زائد چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن خریف میں 10 جون تک پانی قلت کا ابتدائی تخمینہ 32 فیصد تھا تاہم یہ بڑھ کر 45 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس سے آبپاشی کے پانی کی طلب اور رسد میں موجود فرق کو بخوبی سمجھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :