آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں کے تحت تعلیمی شعبہ میں 160 ملین روپے کے وظائف فراہم کررہی ہے

منگل 29 مئی 2018 10:20

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر) کے تحت تعلیمی شعبہ میں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے 160 ملین روپے کے وظائف فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اوجی ڈی سی ایل کے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال 200 کے دوران ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں طلباء کو وظائف کی فراہمی کے لئے 141ملین روپیٴ فراہم کئے گئے تھے جبکہ رواں سال 2018ء کے دوران کمپنی نے مزید سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیمی وظائف میں اضافہ کے لئے مزید 19 ملین روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ذہین طلباء کی حوصلہ افزائی ہوگی اور تعلیم کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :