2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کو 15.5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری

منگل 29 مئی 2018 10:20

2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پٹرولیم و قدرتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کو 15.5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے لئے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے 16 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا جبکہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران اب تک مختص بجٹ کے تقریباً 98.87 فیصد کے مساوی ترقیاتی فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں اور توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام تک مختص بجٹ کے 100 فیصد فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :