2018-19 ء کے دوران کافی کی فاضل عالمی پیداوار میں اضافے کا امکان

منگل 29 مئی 2018 10:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ہالینڈ کے ریبو بینک نے کہا ہے کہ سیزن 2018-19 ء کے دوران کافی کی فاضل عالمی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے تاہم برازیل اور ویتنام میں بڑھتے موسمی خدشات سے اس کے اتار چڑھائومیں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2018-19 ء کے دوران کافی کی عالمی سطح پر فاضل پیداوار 60 کلوگرام کے 3.8 ملین بیگ رہنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل کے جائزے میں کافی کی عالمی فاضل پیداوار 60 کلوگرام کے 3.2 ملین بیگ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ بینک نے امکان ظاہر کیا کہ اربیکا کافی کی فاضل عالمی پیداوار 60 کلوگرام کے 3.3 ملین بیگ جبکہ روبسٹا کافی کی فاضل پیداوار 60 کلوگرام کے 0.5 ملین بیگ رہیں گے۔

2018-19 ء کے دوران کافی کی فاضل عالمی پیداوار میں اضافے کا امکان