اسرائیلی وزیر اعظم کا ایران بارے بات چیت کے لیے آئندہ ہفتے جرمنی اور فرانس جانے کا اعلان

منگل 29 مئی 2018 10:40

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے جرمنی اور فرانس جائیں گے جہاں وہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی نقطہ نظر بیان کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نیتن یاہو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جرمن اور فرانسیسی رہنماؤں سے ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وٴْسطیٰ میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر برطانوی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :