متنازعہ انتخابات،یورپی یونین کی وینزویلا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری

منگل 29 مئی 2018 10:40

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) یورپی یونین وینزویلا میں حالیہ متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ نے فیصلہ کیا کہ وینزویلا میں حالیہ متنازعہ صدارتی انتخابات کے ذمہ داروں کے اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں تیار کی جانے والی فہرست جون میں جاری کی جائے گی۔ یورپی وزراء نے وینزویلا میں بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ 20 مئی کو وینزویلا میں ہونے والے انتخابات میں بے قاعدگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں، متعدد ممالک نے نکولس مادورو کے دوبارہ انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔