جنوبی کوریا کے صدر کا شمالی کوریا کے ساتھ دوطرفہ مسائل حل کرنے کے لیے مزید باہمی مذاکرات کا مطالبہ

منگل مئی 10:40

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے شمالی کوریا کے ساتھ دوطرفہ مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری مزید باہمی مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ مزید مذاکرات اور ملاقاتوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ بہت ہی اہم ہے کہ دونوں ملکوں کے رہنماء مسائل کے فوری حل کے لیے کسی پیچیدہ عمل کے بغیر آسانی کے ساتھ بات چیت کرسکیں۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریاکے صدر کی شمالی کورین ہم منصب کے ساتھ مزید مذاکرات کی بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شمالی کوریا اور امریکا آئندہ ماہ سربراہی ملاقات کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :