جاپان،فوکوشیما دائی ایچی جوہری بجلی گھر میں فیول یونٹ ہٹانے کی تیاری

منگل 29 مئی 2018 10:50

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) جاپان کے فوکوشیما دائی ایچی جوہری بجلی گھر کی منتظم ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ٹیپکو نے بجلی گھر کو تلف کرنے کی تیاری کرتے ہوئے ایک ری ایکٹر کی عمارت میں ایندھن نکالنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روزٹیپکو نے فوکٴْوشیما دائی ایچی جوہری بجلی گھر کے فیول یونٹ کو ہٹانے کے لئے ری ایکٹر نمبر 2 میں کام کا آغاز کیا تاکہ اوپر والی منزل کے تالاب میں ایندھن کے ذخیرہ شدہ 615 یونٹس کو کسی زیادہ محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔

نمبر 2 ری ایکٹر اٴْن 3 ری ایکٹروں میں سے ایک ہے جن میں جوہری ایندھن 2011 کے حادثے میں پگھل گیا تھا۔ عمارت کے اندر تابکاری کی سطح تاحال کافی بلند ہے۔ٹیپکو تابکاری کی سطح معلوم کرنے کے لئے ایک روبوٹ اندرونی جانب بھیجنے کی غرض سے دیوار میں 5 میٹر چوڑا اور 7 میٹر لمبا ایک شگاف کرے گی۔توقع کی جارہی ہے کہ یہ کام جون کے وسط تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :