کیلابلندفشارخون کو معتدل رکھنے میں مفید ہے ،طبی ماہرین

منگل مئی 10:50

قصور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) بلندفشارخون کو معتدل رکھنے میں کیلا بہت مفید ہے ‘کیلا دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیاجانے والا پھل ہے جس میں وٹامن سی‘کیلشیم‘ میگنیشیم ‘فاسفورس اور پوٹاشیم کا ا یک بڑاذخیرہ موجودہے ۔ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت حکیم میاں لیاقت احمد علی نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک کیلے میں تقریباً 400 ملی گرام پوٹاشیم پایاجاتاہے جو بلڈپریشر کو نارمل رکھنے اور دل کے افعال کی درستگی کیلئے نہایت اہم ہے‘ کیلے سے ہائی بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے کا عمل کیاہے‘کیلے میں موجود پوٹاشیم انسانی جسم میں موجود نمک کی زیادہ مقدار پراثراندازہوکر بلڈپریشرکو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے‘نمک کھانے سے خون میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے جس سے گردے متاثر ہوتے ہیں‘گردے ہمارے عضوکا اہم عضوہے جو خون کی صفائی کرکے دوبارہ جسم میں گردش کیلئے بھیجتے ہیں اور زہریلے مادوں کو جسم سے خارج کرتے ہیں‘ کیلے کھانے سے گردوں پر خون کا دبائو کم کرکے خون صحتمند سطح پر آتاہے۔

متعلقہ عنوان :