’’فنے خان ‘‘ میں ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور کے ساتھ کام کا تجربہ شاندار رہا ہے، راج کمار رائو

منگل 29 مئی 2018 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور کے ساتھ فلم ’’فنے خان ‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور کے ساتھ فلم ’’فنے خان ‘‘ میں کام کر کے بہت مزا آیا اور دونوں کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور یہ تجربہ بہت شاندار رہا ہے۔ راج کمار رائو فلم ’’سٹری‘‘ اور مینٹل ہے کیا ‘‘ میں بھی دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :