فلم ’’نوبل مین ‘‘ کے لئے گانے ’’یہ دنیا اگر مل بھی جائے ‘‘ کا نیا ورژن دوبارہ تخلیق

منگل 29 مئی 2018 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’نوبل مین ‘‘ کے لئیمرحوم گلوکار محمد رفیع کے گانے ’’یہ دنیا اگر مل بھی جائے ‘‘ کا نیا ورژن تخلیق کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرحوم گلوکار محمد رفیع کا گانا ’’یہ دنیا اگر مل بھی جائے ‘‘ آنجہانی اداکار گرو دت کی فلم ’’پیاسا ‘‘ میں شامل تھا جسے اب فلم ’’نوبل مین ‘‘ کے لئے نئے ورژن میں تخلیق کیا گیا ہے جسے گلوکار سورج جگن نے گایا اور شری سری رام اور کے سی لوئے نے کمپوز کیا ہے، فلم میں اداکار کونال کپور اور علی حاجی شامل ہیں،فلم کے ہدایتکار ونڈانا کٹاریا ہیں۔

متعلقہ عنوان :