لوگوں میں متعلقہ سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے، انوپم کھیر

منگل 29 مئی 2018 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہلوگوں میں متعلقہ سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انوپم کھیر کو 31مئی کو عالمی یوم انسداد تمباکو کے موقع پر کینسر کے مریضوں کے لئے امدادی تنظیم کینسر پیشنٹس ایڈ ایسوسی ایشن میں بطور مہمان اور مقرر شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے 34 سالہ کیریئر میں متعدد سماجی مقاصد کے لئے مہمات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی اور یہ بہت ضروری ہے کہ لوگوں میں متعلقہ سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ملک اور دنیا کے لئے ذمہ داری ہے اور اس کا مقصد محض تمباکو سے نفرت ہی نہیں ہے بلکہ زندگی سے پیار ہے۔

متعلقہ عنوان :