مچھلی کے بریڈنگ سیزن کے دوران مچھلیاں پکڑنے پر مکمل پابندی کی ضرورت ہے، عمر حیات

منگل 29 مئی 2018 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مچھلی کے بریڈنگ سیزن کے دوران مچھلیاں پکڑنے پر مکمل پابندی کی ضرورت ہے جس سے مچھلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماحولیات اور ماہی گیری کے شعبہ کے ماہر عمر حیات نے کہا ہے کہ مالی سال 2014-15ء کے دوران ملک میں مچھلی کی مجموعی پیداوار 7لاکھ 65 ہزار ٹن رہی تھی جس میں سے 2لاکھ 85 ہزار ٹن مچھلی کی پیداوار تازہ پانی سے جبکہ سمندر سے 4لاکھ 80 ہزار ٹن مچھلی سمندر سے پکڑی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے اعدادو شمار کے مطابق مچھلی کی پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا جس کی بنادی وجہ بریڈنگ سیزن میں مچھلی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی کے بریڈنگ سیزن کے دوران اس کے شکار پر مکمل پابندی پر عمل درآمد کی ضرورت ہے تاکہ مچھلی کی پیداوار بڑھائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :