ملک میں سیاحت کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں‘ 2 کروڑ سیاح ہر سال ملک کے شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقام کی سیر کرتے ہیں، رپورٹ

منگل 29 مئی 2018 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ملک میں سیاحت کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں‘ 2 کروڑ سیاح ہر سال ملک کے شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقام کی سیر کرتے ہیں جبکہ 20 لاکھ غیر ملکی سیاح ہر سال پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاحت کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کے سیاحتی مقامات پر سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی سے سیاحت کی صنعت کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کی صنعت کی ترقی اور فروغ سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا بلکہ اس سے روزگار کی فراہمی کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا کئے جائیں گے جس سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :