اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے سعودی حکومت کا سخت ترین فیصلہ

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کوئی مقدمہ نہیں سنا جائے گا، سعودی عدالتی کونسل

منگل 29 مئی 2018 11:10

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے سعودی حکومت کا ..
جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سعودی عرب اعلیٰ عدالتی کونسل نے سعودی عدالتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور شناختی دستاویز نہ رکھنے والوں کی طرف سے کسی بھی مقدمہ کی سماعت نہ کریں۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق اعلیٰ عدالتی کونسل نے سعودی عدالتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قانونی دعویٰ پیش کرنے والے نظام کی دفعہ 41 کے بموجب دعویٰ دائر کرنے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ مدعی کا شناختی نمبر اس میں درج ہو اور اپنی پہچان ثابت کرنا مدعی کے ذمہ ہے جبکہ دفعہ 34 کی دوسری شق میں واضح کیاگیا ہے کہ عملدرآمد کے طلب گار کا شناختی نمبر بھی درج کیا جانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :