زنانہ لوازمات کی دکانوں پر ایک لاکھ 137 ہزار چھاپے

منگل 29 مئی 2018 11:10

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے تفتیشی افسران نے ملک کے مختلف علاقوں میں زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر ایک لاکھ 37 ہزار چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے زنانہ لوازمات کی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری کے فیصلے کو یقینی بنا نے کے لئے پر ایک لاکھ 37 ہزار چھاپے مارے گئے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی خاتون یا سعودی و غیر ملکی مرد کو اس کی اجازت نہیں کہ وہ زنانہ لوازمات کی دکانوں پر کام کرے۔

متعلقہ عنوان :