امریکا، اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی امریکی فرموں پر پابندیاں

منگل 29 مئی 2018 11:10

لوزیانا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) امریکی ریاست لوزیانا میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی فرموں کے لیے سرکاری ٹینڈرز کے ذریعے کام دینے پر پابندی عائد کرنے والی قرار داد کی منظوری دے دی گئی ہے۔لوزیانا کے گورنر ڈیموکریٹک جان بل ایڈورڈز نے اسرائیل اور اس ملک کے زیرِ کنڑول علاقوں کا بائیکاٹ کرنے والی فرموں پر پابندی عائد کرنے پر مبنی قرار داد پر دستخط کر دیئے ہیں۔

اس قرار داد میں خاص کر اسرائیل کی فلسطین میں قتل عام اور قبضے جمانے کی پالیسیوں کے خلاف عالمی سطح پر اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے والی "بائیکاٹ، تنہائی ، پابندیاں تحریک کو ہدف بنانے والے جملوں کو جگہ دی گئی ہے۔اس قرار داد کی رو سے ریاست لوزیانا میں سرکاری ٹینڈرز کے ذریعے خدمات ادا کرنے والی فرمیں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں ماضی میں حصہ نہ لینے اور طے پانے والے معاہدے کے دورانیہ میں بھی اس قسم کی کسی کاروائی میں ملوث نہ ہونے کے ضمانتی سمجھوتے پر دستخط کریں گی، اس شرط کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کے معاہدے منسوخ کر دیے جائینگے۔

(جاری ہے)

مذکورہ پابندیوں میں میری لینڈ، اریزونا، شمالی کیرولائن، پنسلوینیا، نیو جرسی اور اوہایو کی طرح کی بڑی ریاستوں کی فرمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :