Live Updates

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کا پنجاب سے صفایا کر دیا

تحریک انصاف نےپورے طریقے سے پنجاب سے پیپلزپارٹی کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔انہیں پنجاب سے امیدوار نہیں ملیں گے،معروف تجزیہ نگار عارف نظامی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 29 مئی 2018 11:32

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کا پنجاب سے صفایا کر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مئی 2018ء) معروف صحافی وتجزیہ نگار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق صدر آصفع لی زرداری نے سج طرح بلوچستان میں سیاسی کھیل کھیلا ہے میں نہیں مانتا کہ اس میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہ ہو۔لیکن اب آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ وہ وہی کھیل وفاقی لیول پر بھی کھیلیں۔اور آصف علی زرداری وفاقی سطح پر ایسا جوڑ توڑ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کہیں گے کہ مجھے وزیراعظم بنایا جائے یا پھر میری پارٹی کو آگے لے کر آؤ۔

لیکن میرے خیال سے پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں تہس نہس کر دیا ہے۔اور پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو الیکشن کے لیے کوئی امیدوار تک نہیں ملیں گے۔اور مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب پچھلی بار سے بہتر کارگردگی دکھا سکے گی۔

(جاری ہے)

اور پنجاب میں سیاسی طور پر مستحکم ہونا بہت ضروری ہے۔اور اگر پیپلز پارٹی پنجاب میں کوئی بہتر کارگردگی نہ دکھا سکی تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھ کر یہ کہہ سکے گی کی وزیراعظم کس کو بنایا جائے۔

پاکستان تحریک اںصاف نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں تہس نہس کر دیا ہے۔یاد رہے کہ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے اب تک کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔

جے یو ایف،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی۔۔پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔کپتان عمران خان نے پنجاب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے بڑے الیکٹیبلز چھین لیے۔۔مسلم لیگ ن کے60 سے زائد،،پیپلز پارٹی کے 25 سے اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات