سعودی عرب نے بھارت سے آنے والی انتہائی اہم چیز پر پابندی عائد کردی

گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

منگل 29 مئی 2018 11:40

سعودی عرب نے بھارت سے آنے والی انتہائی اہم چیز پر پابندی عائد کردی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سعودی ٖفوڈ اتھارٹی نے بھارت کے 4 اداروں سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ بھارت سے گوشت کی درآمد پر پابندی بیکٹیریا دریافت ہونے کے باعث لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی تا حکم ثانی جاری رہے گی۔ سعودی عرب نے بھارتی اداروں کے ساتھ مل کر اس حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی فوڈ اتھارٹی نے بھارت میں گوشت کی برآمد کے نگراں اداروں سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :