نیوزی لینڈ، مویشیوں میں بیکٹیریا، ڈیڑھ لاکھ بیل تلف

منگل 29 مئی 2018 11:40

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) نیوزی لینڈ میں مویشیوں میں جان لیوا بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھنے کے تدارک کے لیے ڈیڑھ لاکھ بیل تلف کر دیئے گئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ میں مویشیوں میں جان لیوا بیماری کے تدارک کے لیے تقریباً ڈیڑھ لاکھ بیلوں کو تلف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ان بیلوں میں مائیکو پلازما بٴْووِس نامی بیکٹیریا پھیل رہا تھا جس کے باعث ان کو تلف کرنے کا اقدام اٹھانا پڑا۔

ویٹنری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جانوروں کی جان کو محفوظ بنانے کے لئے ایک منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس میں کامیابی کی صورت میں ملک سے متعلقہ بیکٹیریا کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ملکی معیشت کا زیادہ تر انحصار گلہ بانی پر ہے۔