ایک فلم کیلئے ساڑھے 7 ارب روپے معاوضہ لینے والے اداکارکی واپسی

زیرو زیرو سیون کے کردار کے لیے ڈینیئل کریگ کو 50 ملین برطانوی پائونڈز کا معاوضہ دیا جارہا ہے

منگل 29 مئی 2018 11:50

ایک فلم کیلئے ساڑھے 7 ارب روپے معاوضہ لینے والے اداکارکی واپسی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ہولی وڈ اسٹار ڈینئیل کریگ ایک بار پھر جیمز بونڈ کے کردار میں واپس لوٹ رہے ہیں اور لوگوں کا اس انتظار بھی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ معروف ہیرو اس فلم کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں یقین کرنا مشکل ہوگا مگر زیرو زیرو سیون کے کردار کے لیے ڈینیئل کریگ کو 50 ملین برطانوی پائونڈز (ساڑھے 7 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کا معاوضہ دیا جارہا ہے۔

برطانوی روزنامے مررر کی ایک رپورٹ کے مطابق 50 سالہ اداکار اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہوں گے جبکہ اداکاری کے معاوضے سے ہٹ کر انہیں انڈورسمنٹ اور منافع میں سے بھی حصہ ملے گا۔اس سے قبل 2015 کی جیمز بونڈ فلم’’اسپیکٹر‘‘ میں کام کرنے پر انہیں 37 ملین پائونڈز دیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس فلم کا دورانیہ ممکنہ طور پر 2 گھنٹے اور 20 منٹ ہوگا یعنی ہولی وڈ اداکار کو فی منٹ 3 لاکھ 57 ہزار پآنڈز (ساڑھے 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی ادائیگی کی جائے گی۔

اگر انہیں واقعی اتنا معاوضہ ملتا ہے تو وہ دیگر اداکاروں کو بہت پیچھے چھوڑ دیں گے جو ماضی میں جیمزبونڈ کا کردار ادا کرچکے ہیں۔سین کونری کو 6 جیمز بونڈ فلموں کے لیے 7 ملین پائونڈ ادا کیے گئے تھے، راجر مور کو 7 فلموں کے لیے 17 ملین پائونڈز جبکہ جارج Lazenby کو ایک فلم کے لیے 72 ہزار پائونڈز معاوضہ دیا گیا۔ٹموتھی ڈالٹن کو 2 فلموں کے لیے 4 ملین پائونڈز جبکہ Brosnan Pierce کو 4 فلموں کے لیے 13 ملین پائونڈز ادا کیے گئے۔

جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم کی شوٹنگ رواں سال دسمبر میں شروع ہوگی اور یہ آئندہ سال چوتھی سہ ماہی کے دوران ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔اس فلم کی ہدایات اسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ڈینی بوائل دیں گے، جن کو اس کے لیے 7 ملین پائونڈز ادا کیے جائیں گے۔جیمز بونڈ کی آخری فلم اسپیکٹر نے دنیا بھر سے 700 ملین پائونڈز کا بزنس کیا تھا جبکہ اسکائی فال نے 900 ملین پائونڈز سے زیادہ بزنس کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :