ہالی ووڈ فلم ’’سولو اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ توقعات پوری کرنے میں ناکام

فلم 250 ملین ڈالرز سے بنائی گئی تھی جبکہ فلم نے دنیا بھر سے اب تک تقریباً 150 ملین ڈالرز ہی کمائے ہیں

منگل 29 مئی 2018 11:50

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز اسٹار وارز کی نئی پیشکش ’’سولو اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ شائقین کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہو گئی۔

(جاری ہے)

فلمی نقادوں کے مطابق اگرچہ فلم نے باکس آفس پر قبضہ جمالیا ہے لیکن جس بھرپور کارکردگی کی اس فلم سے امید تھی وہ پوری نہیں ہوسکی، فلم نے دنیا بھر سے اب تک تقریباً 150 ملین ڈالرز ہی کمائے ہیں جو اس سے پہلے پیش کی جانے والی اسٹار وارز فلموں کی پہلے 3 دنوں کی کمائی میں سب سے کم ہے۔

فلم ’’سولو اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ میں ایمیلیا کلارک اور ایلڈن ایلن رائیک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو اسی فلم سیریز کے مشہور کردار ہان سولو پر مبنی ہے۔ 250 ملین ڈالرز سے بنائی جانے والی فلم آنے والی دنوں میں کتنی کمائی کر پائے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

متعلقہ عنوان :