ایکشن تھرل فلم’اًپ گریڈ ‘کا ٹریلر جاری کردیاگیا

یہ آسٹریلوی سائنس فکشن ہارر ڈرامہ فلم رواں سال یکم جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

منگل مئی 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) بدلے کی آگ میں جلتے شخص پر مبنی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’اًپ گریڈ ‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارلِی ہینل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے تاہم دہشت گردوں کے حملے میں جسمانی معذوری کا شکار ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس معذوری سے نجات پانے کے لئے اسے کی کمر میں ایک ایسی کمپیوٹرایزڈ چِپ لگا دی جاتی ہے جو اس کے جسم اور دماغ پر قابض ہو جاتی ہے اور یہ شخص معصوم افرادکا قتل کرنا شروع کر دیتا ہے ۔

جیسن بلم،کیلی فرینسی اوربرائن جونز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارلوگن مارشل گرین نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بیٹی گیبریل ، ہیریسن گِلبرسٹسن،مائیکل فروسٹر اوربینڈکٹ ہارڈی اہم کرداروں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ایکشن، تھرل اور ڈرامے کا مِکس تڑکا لئے یہ آسٹریلوی سائنس فکشن ہارر ڈرامہ فلم رواں سال یکم جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :