ہالی ووڈ فلم ’’211‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ْبواز ڈیوڈسن کی پروڈیوز کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 8جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل مئی 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم211کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یارک ایلک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک بینک ڈکیتی کے گرد گھوم رہی ہے جس کے ملزمان کے تعاقب میں ایک پولیس اہلکار اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتا ہے۔۔فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار اداکار نکولس کیج نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں صوفی اسکیلٹن،مائیکل رینی،ڈوین کیمرون،کوری ہارڈرک،ویسٹن کیج اور اوری پیفر شامل ہیں۔بواز ڈیوڈسن کی پروڈیوز کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 8جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :