جامعہ پشاور کے پاکستان سٹڈی سنٹر میں فاٹا انضمام کی خوشی میں واک

منگل مئی 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا میں فاٹا کے انضمام کی خوشی میں واک کا اہتمام کیا گیا،جس کی قیادت سنٹر کے ڈائر یکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے کی۔اس موقع پر سنٹر کے طلبہ اور عملے نے بھر پورانداز میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو بنا تا ہم اس کی تکمیل مئی 2018ء میں ہوئی۔ انہوں نے ترمیمی بل پاس کرنے پر پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ واک کے اختتام پر ملک کی سالمیت اور خوشحالی کے لئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔