سی ڈی او نے معذور اور نادار افراد میں رمضان پیکج تقسیم کئے

منگل 29 مئی 2018 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (سی۔ڈی۔او)چارسدہ کے زیر اہتمام علم و آگہی طارق اکیڈمی فیصل آباد کے تعاون سے معذور ، بیوائوں اور نادار افراد میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے۔فوڈ پیکیج کرنل ریٹائرڈ محمد سریر خان ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عنایت اللہ خان کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن چارسدہ کے چیئر مین حاجی عبدالسلام عارف ، محمد نقیب خان ، فرہاد علی ربانی ، اصغر عارف نے تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ محمد سریر خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عنایت اللہ خان کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن چارسدہ کے چیئر مین حاجی عبدالسلام عارف نے کہا۔ کہ ہر سال رمضان المبارک میں بیوائوں ، معذوروں اور نادار افراد میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی او کے چیئر مین حاجی عبدالسلام عارف نے طارق اکیڈمی فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹیو محمدطارق سرور اور جاوید ناصر کی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :