جو کام سالوں میں ہوتے تھے وہ کام چند مہینوں میں کردکھائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

منگل 29 مئی 2018 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ نجیب اللہ نے ڈپٹی کمشنرخالد الیاس کی ہدایت پر بیوٹیفیکیشن پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔صاحبزادہ نجیب اللہ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، ایریگیشن اور ٹی ایم اے کے حکام اور متعلقہ ٹھیکیداروںکے ہمراہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت10جاری اورمکمل کردہ منصوبوںجن میں محکمہ ایریگیشن کے زیر اہتمام کالج ٹاؤن میں لائننگ آف کھٹہ جنگ اورمرکز روڈپر کینال لائننگ/پیراپیٹس کی تعمیر،محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے زیراہتمام بہزادی چکر کوٹ میں پی سی سی شولڈرز،ٹف ٹائلزاور نالیوں کی تعمیر،ریلوے روڈ پی سی سی اینڈ ٹف ٹائلز،کینٹ ایریا اور کے ڈی اے میںاسفالٹ روڈز کی تعمیر کے علاوہ ٹی ایم اے کے زیر اہتمام بنوں روڈ پر سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب،چکرکوٹ میں سولر لائٹس کے فاؤنڈیشن اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے مکمل کردہ ڈیفنس پارک اور او ٹی ایس چوک تا کے ڈی اے گیٹ تھری روڈپر پی سی سی شولڈرز اور نالیوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیںپر کام کا جائز لیا اور متعلقہ حکام کو ان منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

نجیب اللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سرکاری محکمو ں نے حسب توقع تیز رفتاری سے کام کیا ہے اور پہلے جو کام سالوں میں ہوتا تھا وہ انہوں نے چند مہینوں میں کردکھایاہے جس پر وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اد اروں نے وقتاًفوقتاً ان منصوبوں کی کاؤنٹر چیکنگ کی اور جہاں کہیں ضروری ہوا وہاں نئے سرے سے دوبارہ تعمیر بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :