دل پذیر فاؤنڈیشن کی جانب سے بلامبٹ میں غرباء رمضان پیکج کی تقسیم

منگل مئی 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء)سماجی تنظیم دل پذیر فاونڈیشن اسلام آبادنے ضلع دیر لوئیر کی یونین کونسل بلامبٹ کے علاقہ مانوگے اور اپر دیر کے علاقہ حیاء گئی میں غرباء میں رمضان پیکچ تقسیم کر دیارمضان پیکچ میں آٹا،چاول،گھی،دالیں،کھجور،اچاراور دیگر ضروری اشیاء شامل تھے۔

(جاری ہے)

سماجی تنظیم دل پذیر کے ضلعی کوارڈینٹر لطیف اللہ سواتی کے مطابق فاونڈیشن کے مرکزی کوارڈینٹر کی ہدایات کی روشنی میں مانوگے (بلامبٹ ) اور حیاء گئی(دیر اپر ) میں 70غرباء میں پیکچ تقسیم کر دیئے گئے ہیںجبکہ مزید پیکچ بھی تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس مقدس ماہ میں فاونڈیشن نے یتیموں ،نادار اور بے کسوں کی مدد کیلئے رمضان پیکچ تقسیم کرنے کا سلسلہ کا آغاز کیا ہے۔