کوہاٹ‘ مستحقین میں رمضان پیکیج کی تقسیم کامرحلہ مکمل

منگل 29 مئی 2018 12:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء)فلاحی کمیٹی اور سپیشل پرسنز کی نمائندہ تنظیم دوستی کے زیر انتظام نشتر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس ہال نزد کے ڈی اے ہسپتال میں رمضان پیکیج تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں معذور‘مستحقین‘ یتیم اور بیوائوں میں رمضان کے مہینے کے لئے اشیائے خوردونوش کا پیکیج تقسیم کیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب میںنابینا افراد میں سفید چھڑیاں اور دو ڈیجیٹیل قرآن تقسیم کئے گئے۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی کاروان عمل کے چیئرمین سلیم الطاف ایڈووکیٹ تھے ۔تقریب کے دوران محمدجان عاطف کی زیر قیادت علاقائی شعراء نے مشاعرہ کی محفل بھی سجائی۔ تقریب کے شرکاء نے دوستی تنظیم کے صدر شیر بہادر آفریدی کی اس منفرد اور پہلی بار منعقدہ تقریب پر خراج تحسین پیش کیااور غریبوں کے لئے جدوجہد کرنے پر ان کا بھرپور شکریہ اداکیا۔