Live Updates

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آتی ہے یا نہیں

پی ٹی آئی اور عمران خان کا پاکستان پر بہت بڑا احسان ہے۔ معروف صحافی نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے لیے تاریخی الفاظ ادا کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مئی 2018 12:15

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آتی ہے یا نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ مجھ سے کسی نے پوچھا کہ تمہارےخیال میں پی ٹی آئی عام انتخابات میں کتنی سیٹیں لے گی؟ تو میں نے ان سےکہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پی ٹی آئی کتنی سیٹیں لے گی، اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پی ٹی آئی جیتے گی یا نہیں، پی ٹی آئی اور عمران خان نے ملک سے 35 سالہ کینسر کو گلہ دبا کر ختم کر دیا ہے۔

پاکستان پرپی ٹی آئی اور عمران خان کا ایک بہت بڑا احسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کے افسران ، اور سپریم کورٹ کےوہ ججز جنہوں نے مشکل ترین فیصلے کیے اور اب جو نیب کر رہی ہے، ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

یہ نئے پاکستان کے اصل معمار ہیں،یہ سب لوگ ہم سب کو نئے پاکستان کی طرف لے کر جا رہے ہیں،لوگ سوچ رہے ہیں کہ پتہ نہیں میاں صاحب کو سزا ہو گی یا نہیں ہو گی ؟ میں کہتا ہوں کہ سب کو سزا ہو گی ، جس جس نے اس ملک کو لوٹا ہے اس کو سزا ہو گی،جس نے اس ملک کے خلاف کام کیا اس کو سزا ہو گی،چاہے وہ اسد درانی ہو یا نواز شریف ہو،مجھے اس پر پورا یقین ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 25 جولائی کو عام انتخابات کروانے کی منظوری دے رکھی ہے۔ ایسے میں سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی فتوحات کے تحت سیاست کے میدان میں اپنا پلڑا بھاری کیا ہے جبکہ اس کے برعکس پانامہ کیس کے بعد سے ہی مسلم لیگ ن کی سیاست کا زوال شروع ہو گیا جس کے بعد نواز شریف کی نااہلی اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت اور اُس پر نواز شریف کی شعلہ بیانی ، پاکستان مخالف ، عدلیہ مخالف اور فوج مخالف بیانات، اس سب کی وجہ سے مسلم لیگ ن اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں مسلم لیگ ن سے کئی لوگ دوسری جماعتوں بالخصوص پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات