Live Updates

خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ کا نام واپس کیوں لیا گیا ؟

خاتون صحافی نے پروگرام میں وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مئی 2018 12:22

خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ کا نام واپس کیوں لیا گیا ؟
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2018ء) : خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے گذشتہ ہفتے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا تھا تاہم اب خیبر پختونخواہ حکومت نے منظور آفریدی کا نام واپس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے پوئے معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر ایک دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، نگران وزیر اعلیٰ کے لیے جمیعت علمائے اسلام (ف) نے منظور آفریدی کا نام پیش کیا اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے اس نام پرمہر لگائی۔

اس کے بعد اس نام کو واپس لینا پڑا ،اس کی وجہ یہ تھی کہ اس معاملے پر بڑے سنگین الزامات عائد کیے گئے ۔ سوشل میڈیا اور میڈیا پر کچھ ایسی باتیں چلیں جس میں کہاگیا کہ شاید یہاں پر بھی پیسہ چلا ہے ، جس کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کو کہا کہ منظور آفریدی کا نام واپس لے لیا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا ۔

اتفاق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے مابین ہوا۔ منظور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی اور جاوید آفریدی کے چچا ہیں۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمان کے مابین منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے منظور آفریدی کے نام کی منظوری دے دی تھی۔ جبکہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بھی نگران وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام کی منظوری دی تھی۔ تاہم بعد ازاں اپوزیشن کے احتجاج اور سوشل میڈیا پر عائد ہونے والے الزامات کے پیش نظر منظور آفریدی کا نام واپس لے لیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات