عوام کا پیسہ برباد کرنا بی جے پی کا واحد ایجنڈا ہے، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس

منگل 29 مئی 2018 12:38

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سی این جی کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ کے پیش نظر بی جے پی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی ای) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سخت مشقت سے کمائے گئے عوام کے پیسے کو برباد کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا واحد ایجنڈا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر کہا کہ حکومت نے پہلے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اب سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کے عوام کے عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے۔