عرب اتحادی فوج نے یمن میں ڈرون بنانے والی ورکشاپ تباہ کردی

منگل 29 مئی 2018 12:38

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) یمن کی آئینی حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی شہر ابہا کے ہوائی اڈے کو ڈرون طیارے کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق میڈیا بریفنگ میں ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ دہشت گردی حوثی ملیشیا نے بغیر پائلٹ والا جہاز ہینگرز سے کیسے نکالا۔

انھوں نے بتایا کہ اتحادی فوج نے ابابیل نامی بغیر پائلٹ جہاز بنانے والی ورکشاپ تباہ کر دی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ شکست سے دوچار حوثی ملیشیا نے بچوں کے بعد اب خواتین کو بھی جنگ کا ایندھن بنانا شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اتحادی فوج نے متعدد خواتین کو حال ہی میں حراست میں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے حوثی ملیشیا کی اخلاق باختگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اب اپنی ڈوبتی ناو کو خواتین کے سہارے بچانے کی ناکام کوششوں پر اتر آئے ہیں۔ادھر یمن کی قومی فوج نے کہا ہے کہ وہ ساحلی شہر الحدیدہ سے صرف 20 کلومیٹر دور رہ گئی ہے اور وہ اس شہر کی بندرگاہ اور ہوائی اڈے پر جلد ہی قبضہ کرلیا جائے گا۔