مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کی تفریحی سرگرمیاں اختتام پذیر ہوگئیں

منگل 29 مئی 2018 12:38

مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کی تفریحی سرگرمیاں اختتام پذیر ہوگئیں
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کی صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع کرک ، کوہاٹ اور اس کے قرب و جوار کے رہائشیوں کیلئے کھیل و صحت مند تفریح سے بھر پور سرگرمیاں اختتام پذیر ہو گئیں۔ مول پاکستان اپنی سماجی ذمہ داریوں کی مد میں اپنے آپریشنل علاقوں میں مقامی افراد کی بہتری و فلاح کے حوالے سے متعدد سرگرمیاں منعقد کرتی رہتی ہے۔

ان سرگرمیوں میں کرک میں منعقدہ کرکٹ میلہ سر فہرست تھا جس کا انعقاد گزشتہ دس سالوں سے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ میلہ مقامی افراد میں بے حد مقبول ہے اور نوجوان اس میں بھر پور حصہ لیتے ہیں۔ اس سال بھی حاضرین کی ایک بڑے تعداد نے کرکٹ میلہ میں شرکت کی اور روایتی ٹیموں کے مابین میچز سے لطف اندوز ہوئے۔ اسی طرز کا فٹ بال کا ایک مشہور ٹورنامنٹ کوہاٹ میں منعقد کیا گیا۔ مول پاکستان کے تحت منعقدہ لاچی فٹ بال ٹورنامنٹ گزشتہ تین سالوں سے ہر سال منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سال بھی ٹورنامنٹ میں شائقین کی تعداد قابل دید تھی۔ اس کے علاوہ کرک کے علاقے بانڈہ دائود شاہ میں دو روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جسے مقامی افراد کے ساتھ علاقے کے عمائدین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔