سوناکشی سنہا کی ورک آئوٹ وڈیو ٹویٹر پر جاری

منگل مئی 12:45

سوناکشی سنہا کی ورک آئوٹ وڈیو ٹویٹر پر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ورک آئوٹ کے دوران بنائی گئی وڈیو ٹویٹر پر جاری کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے فٹنس چیلنج ’’ہم فٹ تو انڈیا ‘‘ قبول کرتے ہوئے ورک آئوٹ کے دوران بنائی گئی وڈیو ٹویٹر پر جاری کر دی جس میں وہ ورزش کرتے ہوئے سارا وزن اپنے ہاتھوں پر ڈالتے ہوئے اپنی ٹانگوں کو اوپر نیچے، دائیں بائیں اور اگے پیچھے کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سوناکشی سنہا نئی فلموں ’’کلنک‘‘، ’’دبنگ 3‘‘ اور ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :