کارتک آریان کا فلم کے لئے3کروڑ معاوضہ طلب کرنے بارے خبروں کی تردید

منگل 29 مئی 2018 12:45

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے ہدایتکار لو رنجن کی فلم ’’پیار کا پنچ نامہ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم کے لئے 3کروڑ معاوضہ طلب کرنے بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اداکار کارتک آیان نے ہدایتکار لو رنجن کی فلم ’’پیار کا پنچ نامہ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم کے لئے 3کروڑ معاوضہ طلب کیا ہے جس کی اداکار کارتک آریان نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاوضے سے متعلق میری اور ہدایتکار کے مابین کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور آئندہ بھی ایسی کوئی بات نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آپس میں تعلقات بہت اچھے ہیں اور انہیں ایسی خبروں پر یقین نہیں ہے کیونکہ ہم نے اکھٹے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :